مہنگائی کی شرح 27 سے 9 فیصد پر، لیکن اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کیوں نہیں؟

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ادارہ برائے شماریات نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں ملک میں افراط زر کی شرح پہلی مرتبہ سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، افراط زر کی شرح سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو 34 ماہ کی کم ترین سطح ہے، اگست 2023 میں اسی عرصے کے دوران افراط زر کی شرح 27.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، معیشت ترقی کر رہی ہے، ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مہنگائی کی شرح سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

وی نیوز نے اس ضمن میں معاشی ماہرین سے گفتگو میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ مہنگائی کی شرح 27 سے 9 فیصد ہوجانے کے باوجود اشیا کی قیمتوں نمایاں کمی کیوں ممکن نہیں بنائی جاسکی ہے؟

ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق پاکستان میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 3 سال کے بعد سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اب مختلف اشیا کی قیمتوں میں 9 فیصد تک اضافہ ہو رہا ہے جو کہ پہلے 27 فیصد تک ہوتا رہا ہے۔

’سال 2023 میں قیمتوں میں 29 فیصد تک کا اضافہ ہوتا رہا ہے، مہنگائی میں کمی کی وجہ ملک میں معاشی استحکام اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا کم ہونا ہے، فصلوں کی پیداوار بہتر ہوئی ہے۔‘

مزید پڑھیں:مہنگائی کے باعث 89 فیصد پاکستانیوں نے گھر سے باہر کھانا کم کردیا، گیلپ سروے

ڈاکٹر خاقان نجیب نے وی نیوز کو بتایا کہ اگر حکومت کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی خواہاں ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کیا جائے، اس کے علاوہ جو شرح سود 22 فیصد سے ساڑھے 19 فیصد پر آئی ہے اس کو بھی بالکل بڑھنے نہ دیا جائے۔

’۔۔۔بلکہ اس میں مزید کمی کی جائے، اگر یہ کمی ہو جاتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ عوام کو ریلیف ملنا بھی شروع ہو جائے۔‘

ماہر معیشت خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ تین سالوں میں مہنگائی بڑھنے کی بنیادی وجہ اشیاء خورونوش اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تھا، تاہم اب چونکہ ڈالر کی قدر مستحکم ہے، بجلی کی قیمتوں میں بھی زیادہ اضافہ نہیں کیا گیا، اس کے علاوہ سیلاب کے بعد بمپر فصل ہونے کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:معیشت کے استحکام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اشیا کی قیمتوں میں زیادہ کمی نہ ہونے کے حوالے سے خرم شہزاد کا موقف تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں ایک مرتبہ مہنگائی کی شرح منفی بھی ہوئی تھی جس سے قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ مہنگائی بڑھ تو رہی ہے مگر اس کے بڑھنے کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔

’اس وقت حکومت کے پاس آپشن موجود ہے کہ شرح سود کو 15 فیصد سے بھی کم کر دیا جائے تاکہ لوگ سرمایہ کاری کریں، صنعتیں چلیں اور لوگوں کو روزگار میسر آئے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور