معیشت کے استحکام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں محنت کرنا ہوگی، تب ہی یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی ہے جس پر وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتیں تعریف کے لائق ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفر طویل ہے، ہم نے تیزی سے آگے بڑھنا ہے، ہمیں معیشت میں استحکام اور بڑھوتری لانی ہے، اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

قبل ازیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں مہنگائی کی سالانہ شرح کم ہو کر 9 اعشاریہ 6 فیصد پر آگئی ہے، ادارہ شماریات کے مطابق تقریباً تین برسوں میں پہلی بار یہ شرح ایک ہندسے پر آئی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا کام مکمل نہیں ہوا اور ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم ہم حقیقی ترقی کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی روپیہ قدم بہ قدم ترقی کی جانب گامزن، ڈالر اور بٹ کوائن کتنے کے؟

حق مہر بیوی کا قانونی اور شرعی حق، شوہر شرائط عائد کرکے ادائیگی سے نہیں بچ سکتا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

کفایت شعاری اقدامات: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ورک فرام ہوم پالیسی کے نفاذ سمیت اہم فیصلے

ملکہ ترنم کی 100ویں سالگرہ: اے وطن کے سجیلے جوانو سے چاندنی راتیں تک، نورجہاں کے نغمے آج بھی جوان

کراچی بندرگاہ پر پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی، افغانستان میں تیار منشیات سری لنکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے