کرد فوٹو گرافرکا کمال، انٹرنیٹ پر تہلکا، چاند کے ایسے مناظر جو کبھی نہ دیکھے ہوں گے

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک کرد ایسٹرو فوٹو گرافر دریا کاوا مرزا نے چاند کی ایسی تصاویر اور مناظر کیمرے کی آنکھ میں بند کیے ہیں جو تاریخ میں آپ نے کبھی بھی نہ دیکھے ہوں گے، کرد فوٹو گرافر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تاریخ کی آج تک کی سب سے واضح اور تیز ترین چاند کی تصاویر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹس میں دریا کاوا مررزا کی چاند کی ان تصاویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ آج تک امریکی خلائی ادارہ ’ناسا‘ بھی ایسی تصاویر لینے میں کامیاب نہیں ہوا۔

ترک ایسٹرو فوٹو گرافر دریا کاوا مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چاند کی اب تک کی سب سے ایڈوانس فوٹوگرافی ہے جس میں چاند کی سطح کی دلچسپ تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں ۔

 مصنوعی ذہانت استعمال کیے بغیر اور چاند کے 4 مختلف مراحل کے امتزاج سے پاک، تصاویر نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکا مچا دیا ہے اور اس کمیونٹی کو اپنی طرف متوجہ کر دیا ہے جو چاند کی تصاویر اور اس کے حدود اربعہ اور ماحول کے بارے میں متجسس تھے۔

چاند کی تصاویر دیکھنے میں یقیناً حیرت انگیز ہیں اور اس تاریخی اور یادگار کام کے پیچھے بہت محنت کی گئی ہے۔ اس کے لیے 4 دن تک مسلسل چاند کے مشاہدے اور شوٹنگ کی ضرورت تھی اور پھر کیا ہوا کہ اس کے نتائج اب سب کے سامنے آ گئے ہیں۔

ان تصاویر کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر کرتے ہوئے دریا کاوا مرزا نے کہا کہ یہ تصویر تقریباً 708 گیگا بائٹس بڑی ہے اور اس کی ریزولوشن 159.7 میگا پکسل ہے۔ حتمی نتیجہ حاصل کرنے کے لیے تقریباً 81000 تصاویر کو اسٹیک کیا گیا جس کے بعد چاند کے مختلف مراحل اور اس پر سایہ والے علاقے چاند کی سطح کے ایک دلچسپ حدود اربعہ کو بیان کرتے ہیں ۔

ٹیلی سکوپ کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے مرزا نے کہا کہ استوائی ماؤنٹ این ای کیو 6 پرو پر ترمیم شدہ اسکائی واچر فلیکس ٹیوب 250 پی ڈوبسونین کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ کینن ای او ایس 1200 ڈی اور زیڈ ڈبلیو او اے ایس آئی 178 ایم سی کیمروں نے چاند کے اس انتہائی واضح اور شاندار نظارے کو حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔

فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘چاند ایسا ہی نظر آتا ہے جیسے وہ ایک فلیٹ ڈسک ہو جس پر پہاڑ ہوں۔’

انہوں نے لکھا کہ دوسری یا تیسری تصویر نے تو میری پوری سانسیں ہی روک لیں۔ حیرت انگیز کام سامنے آ گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ کو ان تصاویر پر بہت فخر ہوگا۔ یہ منفرد اور تاریخی تصاویر خلا سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بحث کا موضوع بھی بن گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق

بغلان میں طالبان کی چوکی پر مخالف جنگجوؤں کا حملہ اور قبضہ

ٹک ٹاک نے لاکھوں صارفین سے حفاظتی فیچر جان بوجھ کر چھپایا، لیک رپورٹ میں انکشاف

سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود ٹرمپ کا نیا اقدام، پیدائشی شہریت محدود کرنے کے لیے نئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟