پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں امریکا سے آئی ایک پاکستانی خاتون کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلوانی ہے تو عمران خان کو جیل سے باہر نکالنا ہو گا۔
ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا میں رینکنگ 98 نمبر پر ہے یہ اس قدر غم اور دکھ کی بات ہے، پاکستانی پاسپورٹ اور اس کے ہولڈرز کی بیرون ملک اب کوئی عزت نہیں ہے اور پاکستانیوں کو ویزہ ملنا مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جلسہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی
خاتون نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کو اگرعزت دلوانی ہے تو عمران خان کو جیل سے باہر نکالنا ہو گا۔ اس لیے وہ 8 ستمبر اسلام آباد جلسے میں جا رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی حامیوں سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلوانی ہے تو عمران خان کو باہر لانا ہے pic.twitter.com/pAyupketJU
— Naeem Haider Panjutha (@NaeemPanjuthaa) September 3, 2024
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت اس لیے نہیں ہے کیوں کہ وہاں پاکستانی ہر دو نمبر اور گھٹیا کام کرتے۔
پاکستانی پاسپورٹ کی عزت باہر اس لیے نہیں کیوں کہ وہاں پاکستانی ہر دو نمبر اور گھٹیا کام کرتے۔ https://t.co/NHOSVjD9Oe
— Waqas Habib Rana (@waqas464) September 4, 2024
ایک صارف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے دور میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 103 نمبر ہپر تھی جس میں اب 5 درجے بہتری آئی ہے۔
Ranked 103rd in 2021 during your cult leader rule – it has improved by 5 notches: https://t.co/2vVurrZnPP. https://t.co/1UkoBpF20u
— HNJ (@nabijans) September 4, 2024
پی ٹی آئی کے حامی صارف عطا اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی پاسپورٹ کی توقیر صرف عمران خان ہی بحال کرسکتا ہے۔
پاکستان اور پاکستانی پاسپورٹ کی توقیر صرف عمران خان ہی بحال کرسکتا ہے
— Ata Ullah Khan (@AUK9415) September 4, 2024
پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، پی ٹی آئی اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ جلسوں کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب کا دعویٰ
پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے شہر کرک میں جلسہ کرے گی جبکہ لاہور میں 20 ستمبر کو جلسہ ہوگا۔ پارٹی قائدین اس بار ہرشہر میں جلسہ کرنے پر متفق ہیں۔
واضح رہے کہ 2024 کے لیے دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی درجہ بندی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں، صومالیہ اور یمن کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا ہے ۔ پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن 101 نمبر پر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر 34 ممالک کا ویزا فری سفر کیا جاسکتا ہے جبکہ بھارت کی پوزیشن 80 ہے۔ ان کے باشندے 62 ملکوں کا ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔