پنجاب اسمبلی: 18 سال سے کم عمر افراد پر تیزاب کی خریدوفروخت پر پابندی کا بل جمع

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا بٹ نے خواتین کو تیزاب گردی سے بچانے کے لیے ’پنجاب ایسڈ کنٹرول بل‘ بل پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی اور معصوم بیٹی کو تیزاب سے جلانے والا سفاک ملزم گرفتار

حنا پرویز بٹ نے بل ڈی جی پارلیمنٹری افیئرز اینڈ ریسرچ خالد محمود کو جمع کروایا، یہ بل اینیشیٹو فارسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے بنایا گیا ہے، بل کا مقصد تیزاب گردی کے سدبابے لیے تیزاب کی خریدوفروخت کو منظم کرنا ہے۔

حناپرویز بٹ اسمبلی سیکریٹریٹ میں بل جمع کروا رہی ہیں۔

اس حوالے سے چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ اس بل کی تیاری چئیرپرسن پی ڈبلیو پی اے کی باضابطہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ’ ہم مل کرخواتین کے لیے ایک محفوظ معاشرہ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں، منظوری کے بعد بل فوری طور پر پورے پنجاب میں نافذ العمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: داماد اور بیوی کو قتل کرکے تیزابی نالے میں پھینکنے والے قاتل گرفتار

حنا بٹ کا کہنا ہے کہ بل کے تحت تیزاب کے کسی بھی بیوپاری کو لائسسنگ اتھارٹی سے اجازت نامہ لینا ہوگا، بل کے تحت متعلقہ ضلع کا ڈی سی لائسنسگ اتھارٹی ہوگا، لائسنسگ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ کی معیاد دو سال ہوگی۔

’مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد لائسنس کی تجدید کروانا ہوگی، کسی بھی قانونی خلاف ورزی کی صورت میں مجاز اتھارٹی لائسنس کو منسوخ کرسکتی ہے، اس قانون کے نفاذ کے 120 دن کے اندر لائسنس نہ لینے والوں کو بھاری جرمانہ اور سزا ہوگی۔‘

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو جاہل قرار دیے جانے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

انہوں نے کہا کہ بل کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد پر تیزاب کی خریدوفروخت پر پابندی ہوگی،منظوری کے بعد بل فوری طور پر پورے پنجاب میں نافذ العمل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی