ایف اے کی جعلی سند: جنرل باجوہ کے بھائی کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بھائی اقبال جاوید باجوہ سرکاری ملازمت سے مستعفی ہوگئے۔

برمنگھم میں تعینات پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن مینجراقبال جاوید باجوہ کی ملازمت ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا۔ جس کے بعد ہی جنرل باجوہ کے بھائی اقبال جاوید باجودہ نے جو برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، ملازمت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اقبال باجوہ کو 30جولائی کو پی آئی اے کے فنانس مینجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اقبال جاوید باجوہ نے 1977 میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی۔ اقبال جاوید باجوہ نے 1980 کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت  لی۔

انہوں نے برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کروالی تھی۔

واضح رہے کہ اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘