چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور سب ٹیمیں شرکت کریں گی، چیئرمین پی سی بی

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپیئن ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، سب ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے، جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کھیلنے پاکستان نہ آیا تو کیا ہوگا؟

’چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور اس میں شرکت کے لیے تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز سے رابطے میں ہیں، چیمپیئن ٹرافی کے لیے منصوبہ بندی مکمل  کرلی ہے۔‘

محسن نقوی نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے 8 اور 9 ستمبر کو ہونے والے  اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، سلمان نصیر اس اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں نئے صدر کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان کا فیصلہ کر لیا؟ جے شاہ نے خاموشی توڑ دی

قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، پویلین اسٹیل کا ہو گا، رواں سال 31 دسمبر تک نئی بلڈنگ کھڑی ہو گی، قذافی اسٹیڈیم کے پورے انکلوژرز نئے بنیں گے۔

انہوں نے کہا ’کراچی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے، اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپیئنز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل سے بورڈ کو ریونیو ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘