عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ اور آسکر نامزد اداکارہ آریانا گرانڈے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا ویڈیو میں ان کا گانا بغیر اجازت استعمال کرنے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے واضح انتباہ دیا ہے کہ ان کا میوزک آئندہ کسی سیاسی مہم میں استعمال نہ کیا جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آریانا گرانڈے کے درمیان یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 اگست کو ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، جس میں آریانا گرانڈے کے ایک ہٹ گانے کے بول ‘می اینڈ مائی ٹروتھ وی سٹ ان سائلنس’ پر ٹرینڈ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ویڈیو: انگلش گلوکارہ لورا رائٹ نے منفرد انداز میں پاکستان کا قومی ترانہ گاکر سب کو حیران کردیا
ویڈیو پر سیاسی مؤقف سے متعلق تحریر بھی درج تھی۔ اس پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے 33 سالہ گلوکارہ نے تبصرہ کیا، ‘میرا میوزک دوبارہ کبھی استعمال نہ کرنا’، اور ساتھ ہی جملہ کسا، ‘آپ کا سچ بالکل جھوٹا ہے’۔ رپورٹ کے مطابق بعد میں گلوکارہ کا یہ کمنٹ ہٹا دیا گیا یا صارفین کو دکھائی دینا بند ہو گیا۔
“Never use my music again. Also, your truth is false”
— Ariana Grande responds to Donald Trump’s team using her song ‘we can’t be friends (wait for your love)’ in anti-Trans TikTok pic.twitter.com/ZLnEcMGpqe
— Glowing Vee🩷🌹 (@glowinvee) August 21, 2026
ماضی میں بھی میوزک کے استعمال پر تصادم
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آریانا گرانڈے نے ٹرمپ انتظامیہ پر ان کا میوزک چرانے کا الزام عائد کیا ہو۔ اس سے قبل جون میں بھی وائٹ ہاؤس کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس کے پس منظر میں گلوکارہ کا مشہور گانا ‘بائے’ استعمال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ کی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
اس ویڈیو میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے اہلکاروں کو کارروائی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس پر گلوکارہ نے شدید ناپسندیدگی ظاہر کی تھی۔
ہیکنگ کیس اور قانونی پیش رفت
واضح رہے کہ یہ تنازع ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آریانا گرانڈے پہلے ہی اپنے غیر مطبوعہ میوزک اور مواد کی چوری کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج مارک ایچ ایپسٹین نے گلوکارہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں تیز رفتار سبپینا کے اختیارات تفویض کیے ہیں تاکہ وہ ان ہیکرز کی نشاندہی کر سکیں جنہوں نے ان کے غیر مطبوعہ گانے، تصاویر اور ویڈیوز چرا کر ‘ڈارک ویب’ پر بھاری قیمت میں فروخت کی تھیں۔
فی الوقت ٹرمپ کی جانب سے آریانا گرانڈے کے تازہ ترین بیان پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔














