شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمہوریہ عربیہ شام کے وزیرِ امور خارجہ و تارکین وطن، عالی مرتبت اسعد حسن الشیبانی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر 19 سے 20 اگست 2026 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ شام میں نئی حکومت کے قیام کے بعد کسی بھی شامی وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ باہمی مذاکرات اور تفصیلی مشاورت کی جس کے دوران دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

فریقین نے باقاعدہ ادارہ جاتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قائم شدہ ادارہ جاتی میکانزم کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دورے کے دوران شامی وزیر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات، وزیرِ تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیے: شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور شام کے درمیان دوستی کے دیرینہ رشتوں کو مزید استوار کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مستقبل بین فریم ورک تشکیل دینے میں انتہائی اہم پیشرفت ثابت ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp