امریکی یہودیوں کے قتل کی سازش میں گرفتار نوجوان کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں یہودیوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری کو کینیڈا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو کنیڈا کے صوبے کیوبک سے گرفتار کیا گیا، گرفتار پاکستانی شہری کی شناخت شاہزیب جدون کے نام سے کی گئی، جس کی عمر 20 سال ہے، ملزم  پر الزام ہے کہ وہ بروکلین میں یہودی سینٹر میں خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کے ذریعے قتل عام کا منصوبہ بنا رہا تھا،اس مقصد کے لیے اسے داعش کی حمایت بھی حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی: حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہے میں ایرانی شہری گرفتار

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ملزم کینیڈا سے نیویارک آرہا تھا، ملزم نے امریکی سرحد کے قریب پہنچنے تک اپنے سفر کے دوران 3 مرتبہ گاڑی بھی تبدیل کی۔

دوسری جانب کینیڈین حکام کا مؤقف ہے کہ شاہ زیب جدون کو 4 ستمبر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، اسے امریکی ریاست نیویارک کی سرحد سے 12 میل کے فاصلے پر اورسمٹاؤن کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔

امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) اور کینیڈا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فوری اقدام کی وجہ سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں ملوث بھارتی شہریوں کی کینیڈا میں گرفتاری، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

میرک گارلینڈ نے ان سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے کہ ملزم شاہ زیب کو کہاں رکھا گیا ہے اور انہیں الزامات کا سامنا کرنے کے لیے کب امریکا لایا جائے گا، نہ ہی یہ واضح ہوسکا ہے کہ ملزم شاہ زیب کا کوئی وکیل ہے یا نہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملے کے ایک سال بعد ملزم شاہ زیب امریکا میں یہودیوں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، شاہ زیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اور امریکا میں مقیم داعش کا ایک حامی حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ایف بی آئی حکام کے مطابق شاہ زیب نے اپنے ممکنہ حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کی برسی پر یا یہودیوں کے یومِ کپور پر 11 اکتوبر کو حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل