ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں ملوث بھارتی شہریوں کی کینیڈا میں گرفتاری، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے گزشتہ دنوں کینیڈا میں ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، ہم بھارتی تفتیش کے نتائج کا انتظار کریں گے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں ملوث بھارتی شہریوں کی کینیڈا میں گرفتاریوں کے حوالے سے سوال کیا، جس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا’ کینیڈا میں حالیہ گرفتاریوں پر میں آپ کو کینیڈا کے حکام سے رجوع کرنے کا کہتا ہوں۔‘

میتھیو ملر نے کہا کہ بھارت کو ان معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے الزامات کی تحقیقات کرنی چاہئیں، اس معاملے پر کمیٹی کی تفتیش جاری ہے، ہم بھارتی تفتیش کے نتائج کا انتظار کریں گے، معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور بھارت کو بھی یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملےکی حمایت سے انکار

پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل حماس کی جانب سے جنگ بندی کے لیے قبول تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، اسی طرح امریکا بھی جنگ بندی تجویز پر حماس کے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے۔

میتھیوملر نے کہا کہ خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، جنگ بندی معاہدہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے مفاد میں ہے، معاہدہ غزہ میں فوری جنگ بندی لائے گا اور غزہ میں انسانی امداد کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، امریکی اپیل کورٹ نے تارکینِ وطن کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا

وزیراعظم شہباز شریف آج ایران کا دورہ کریں گے، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

دانہ سر بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

’لاہور میں ہماری بہترین مہمان نوازی کی گئی‘ عمران ہاشمی نے پاکستانیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت، دہشتگرد حملوں کے خلاف کارروائیوں کو جائز قرار دیا

ویڈیو

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کا بنیادی ستون، بھارت یکطرفہ طور پر اسے معطل نہیں کر سکتا، احمر بلال صوفی

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو