عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر حمائمہ ملک کیا کریں گی؟

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کے حوالے سے بات چیت کی۔

حال ہی میں حمائمہ ملک نےاپنے بھائی و اداکار فیروز خان کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

دورانِ انٹرویو صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟ اس کے ساتھ صحافی نے 2 فرضی آپشنز دیے کہ ان کو ایئر پورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی؟

صحافی کے آپشنز سن کر اداکارہ نے کہا کہ میں تو تمام لڑکیوں کو بتا دوں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں، آپ لوگ ایئر پورٹ چلے جائیں، اس طرح وہ توجہ حاصل کر کے خوش ہو جائیں گے۔

حمائمہ ملک کے مطابق برقعہ پہنا کر ایئر پورٹ سے لانے کے آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے، یہ عمران ہاشمی کو پسند بھی آئے گا لیکن انہیں اپنا اسٹار ڈم بہت پسند ہے، انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ ان کے گرد جمع ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کو مذہبی شخص کیوں کہا؟

اداکارہ نے کہا کہ وہ عمران ہاشمی سے بات کریں گی کہ ان کے ساتھ پوڈ کاسٹ کریں اور اگر کبھی عمران ہاشمی ان کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں آئے تو ان سے پوچھیں گی کہ وہ اپنے آپ میں کیوں رہتے ہیں؟

دورانِ انٹرویو اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

خیال رہے کہ حمائمہ ملک اور عمران ہاشمی نے 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راجہ نٹور لال‘میں مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا، جس کے بعد سے ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں