آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں زخمی حالت میں بہہ کر آنے والے تیندوے کو ریسکیو کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حویلی کہوٹہ کے صدر مقام کہوٹہ ریسٹ ہاؤس کے قریب نالے میں تیندوا زخمی حالت میں پایا گیا تھا جہاں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اسے پکڑلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے جال کی مدد سے تیندوے کو گھنٹوں کی مشقت کے بعد پکڑا۔ جس کے بعد زخمی تیندوے کو وٹرنری اسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تیندوے کی پچھلی دو ٹانگیں زخمی تھیں۔
زخمی تیندوا شہری آبادی میں داخل.
کہوٹہ کے ریسٹ ہاؤس بریج کے قریب ایک زخمی تیندوا دیکھا گیا ہے۔ پچھلے دو گھنٹوں سے وائلڈ لائف کی ٹیم اسے قابو کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ جدید دور میں بھی ٹیم رسوں کے ذریعے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ pic.twitter.com/Aq8JkQnGJ1
— Gilgit Baltistan Tourism. (@GBTourism_) September 7, 2024
تیندوے کو جال سے پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ جدید دور میں بھی وائلڈ لائف کی ٹیم رسیوں کی مدد سے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حویلی کہوٹہ: تیندوا شہری آبادی میں نکل آیا۔ جدید دور میں بھی وائلڈ لائف کی ٹیم رسوں کی مدد سے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ pic.twitter.com/IzFnaysrYN
— Umar Khattak 🆇 (@iUmarKhattak) September 7, 2024
پاک ویدر نامی پیج نے لکھا کہ کہوٹہ آزاد کشمیر دریا کے کنارے پھنسنے والے زخمی چیتے کو بحفاظت اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لوگوں کی بھیڑ اور شور کے باعث چیتا گھبراتا رہا۔
🛑 کہوٹہ آزاد کشمیر دریا کنارے پھسنے والے زخمی چیتے کو بحفاظت ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لوگوں کی بھیڑ اور شور کے باعث چیتا گھبراتا رہا!! pic.twitter.com/TdkUMswChh
— PakWeather.com (@Pak_Weather) September 9, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ جدید آلات کے فقدان کے باوجود رسیوں اور جال کی مدد سے تیندوے کو ریسکیو کرنے پر سپر وائلڈ لائف ٹیم مبارک کی مستحق ہے۔
آج حویلی کہوٹہ نالہ بیتاڑ سے ایک زخمی تیندوا کو محکمہ وائلڈ لائف نے جدید آلات کے فقدان کے باوجود رسیوں اور جال کی مدد سے ریسکیو کر کے ویٹرنری ہاسپٹل منتقل کیا.جس پر سپر وائلڈ لائف ٹیم مبارک کی مستحک ہے
Congrats Team Super Wild Life pic.twitter.com/JrweEEErqb
— Syed Zahid Abbas (@iamZahid512) September 7, 2024