لاہور جمخانہ کلب کو ماہانہ 417 روپے لیز پر دینے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں گرما گرم بحث ہوئی ہے، اور حکومتی و اپوزیشن ارکان نے اس تنقید کی ہے۔
اجلاس کے دوران اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اشرافیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے لاہور جمخانہ کلب کی ممبر شپ لینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں لاہور جمخانہ کی لیز کا معاملہ: اسپیکر اسمبلی، وزیرخزانہ اور اراکین حیران
اجلاس میں رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے کہاکہ آج ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، لیکن اشرافیہ اپنا رویہ تبدیل کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہاکہ بات ایک جمخانہ کی نہیں، پنجاب میں پھیلے جمخانہ کا نظام ہے، جو وسائل پر قابض ہے۔
رکن اسمبلی نے کہاکہ کھربوں روپے کی جائیداد پر جمخانہ بنائے جارہے ہیں، اگر اس کلاس کو عیاشیاں درکار ہیں تو اپنے خرچ سے کریں، عوام کے خون پسینے کی رقم پر عیاشیاں نہ کی جائیں۔
اسپیکر نے وزیر حکومت مجتبیٰ شجاع الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان ہمیں برابری کا درس دیتاہے۔
انہوں نے کہاکہ امجد جاوید ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ تاوان لینا بنتا ہے، کیونکہ اس زمین کی قیمت اربوں روپے میں ہے۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہاکہ پورے پنجاب میں جمخانہ کلب صوبائی کابینہ کی منظوری سے بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ: کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کی منظوری، عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا، وزیراعظم
اسپیکر نے سوال اٹھایا کہ کوئی بھی حکومت ہو وہ کیسے سرکار کی زمین کو ایسے انتہائی سستے داموں کرایہ پر دے سکتی ہے۔ عوام کی زمین پر یہ کیسے کیاجا سکتا ہے کہ 5 ہزار روپے سالانہ کرایہ پر لے کر اس طرح سے ظلم کیا جائے۔ لاہور جمخانہ کلب کے معاملہ پر اسپیشل کمیٹی بنانے جارہے ہیں۔