پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ عبہر گل نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، 318 سول ججز کے تبادلوں کیے گئے ہیں۔ سول جج جاوید اقبال کا لاہور سے صادق آباد جبکہ سول جج ارم یوسف کا اوکاڑہ سے لاہور کینٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
لاہور کے بیشتر ججز کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں تبادلے کیے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں تعینات 13 ججز کے ملتان، بہاولپور، لاہور، پاکپتن، حافظ آباد، ساہیوال، لاہور، رحیم یار خان، جھنگ، شجاع آباد، بہاولنگر اور وہاڑی میں تبادلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 9مئی کا کیس سننے والے جج سمیت 46 ججز کے تبادلے
گوجرانوالہ کے 7 ججز کے فیصل آباد، سیالکوٹ، جھنگ، دیپالپور اور سیالکوٹ میں تبادلے کیے گئے۔ راولپنڈی کے بھی کئی ججز کے پنجاب کے مختلف شہروں میں تبادلے کیے گئے ہیں۔