ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا، بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے ایک گول کیا۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ٹورنامنٹ فیورٹ ٹیم بھارت اس وقت 5میچ جیت کر ناقابل شکست ہے، جبکہ پاکستان کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت 5میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 15پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جبکہ پاکستان ایک میچ میں شکست ہوئی، 2 میچ جیتے اور 2 میچ برابر ہونے کے بعد 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے 5 میچز میں 21 گول کیے اور اس کے خلاف مخالف ٹیمیں 5میچوں میں صرف 4 گول کر پائی ہیں۔ دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے 5میچز میں 12گول کیے اور پاکستان کے خلاف مخالفین 7 گول کرپائے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر پونے ایک بجے شروع ہوا، ایونٹ کے راؤنڈ میچز آج مکمل ہوجائیں گے اور دیگر 2سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم فتح بھول گئی، جنوبی کوریا کے ساتھ بھی میچ برابر

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کا میچ کس ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت پانچویں اور پاکستان 16 ویں نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی