عمران خان کو گزشتہ روز کے بیان پر قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلاول بھٹو نے زرداری نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ رات چیف جسٹس کے خلاف بیان دے کر توہین عدالت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جو کل بیان دیا ہے اس کا آئین اور قانون کے مطابق ردعمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو اپنے اس بیان کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رشیدالدین کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ وہ امیدوار ہیں جو ہرپولنگ اسٹیشن کا فارم 45دکھا سکتے ہیں، میرے سپاہی ہر فتنے کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہم نے سیاست کو گالی بنا دیا، اب اسی سیاست سے ملک چلانا ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رحیم یارخان کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، رحیم یارخان کے عوام نے تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا، فارم 45 اور فارم 47سے متعلق پراپیگنڈا کی کہانی سامنے آنے والی ہے۔ جتنے بھی ضمنی الیکشن ہوتے ہیں یہ لوگ ہارتے ہیں اوراتحادی جیتتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان کے الیکشن میں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کو شکست ہوئی ہے، آزاد امیدواروں نے متحد ہوکرثابت کیا ہے کہ انتشارکی سیاست کاحصہ نہیں ہیں، پاکستان کے عوام نے بتادیا ہے کہ وہ قیدی نمبر 804 کیساتھ نہیں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حالات ناگزیر ہوجائیں تو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کیسز میں ریلیف لینے کے لیے ہر آئینی ادارے پر حملہ کیا ہے، انہوں نے گزشتہ رات جمہوریت اور آئینی اداروں پر ایک اور حملہ کیا ہے، گزشتہ رات بھی آرمی چیف  کے خلاف سیاسی بیانات دیے گئے، پی ٹی آئی تحقیقات کرے کہ واقعی یہ بانی پی ٹی آئی کابیان ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی