کراچی کے کھانے یوں تو پورے ملک میں مشہور ہیں لیکن دھوراجی فوڈ اسٹریٹ اس لیے مشہور سمجھی جاتی ہے کہ یہاں کئی دہائیوں سے ’گولاگنڈا‘ بنایا جا رہا ہے اور اس پیشے سے یہاں کے مقامی افراد منسلک ہیں۔
یہاں کے بیوپاریوں کا ماننا ہے کہ اس ذائقے کا ’گولا گنڈا‘ آپ کو کہیں نہیں ملے گا اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر شہری خاص طور پر ’گولاگنڈا ‘ کھانے آتے ہیں، تاجر کہتے ہیں کہ یہ یہاں پر نسل در نسل سلسلہ چلتا آرہا ہے اب مہنگائی کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر تو ہوا ہے لیکن ساتھ ہی دیگر آئٹمز کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے تا کہ کوئی آئے تو کھانا بھی کھائے اور میٹھے میں یہاں کا مشہور گولاگنڈا بھی کھائے۔