لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کا عدالت سے رجوع

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسہ: آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں، رانا ثنااللہ کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چیلنج

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان جلسہ کیا لیکن پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو ایک غیر آئینی عمل ہے اور جلسے کی اجازت نہ ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں بھی آتا ہے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی لاہور جلسہ: عدالت عالیہ نے سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

درخواست گزار نے کہا کہ ہائیکورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا۔

عدالت سے 21 ستمبر کو جلسہ کرنے کا حکم صادر جربت کی استدعا کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں