’سب کچھ لُٹ گیا‘ فیصل واوڈا نے حکومت کو نکما اور نا اہل قرار دے دیا

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے آئینی ترامیم موخر کرنے پر وفاقی حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا۔

سینیٹ اجلاس کے بعد صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ 2 دن کی ہل چل کے باوجود آئینی ترمیم کیوں نہ ہوسکی؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ نا اہل اور نکموں سے یہی امید کی جا سکتی۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین چھپ چھپا کر نکل رہےہیں، ان سے پوچھیں بل کیوں نہیں پیش ہوا اور انہوں نے کیا کیا۔

فائزہ اقبال نے طنزاً لکھا کہ فیصل واوڈا کا غصہ جائز ہے کہ اتنی مشکل سے حکومت کو فارم 47 پر کھڑا رکھا ہے اور ان سے ایک ترمیم نہیں ہورہی۔

ڈاکٹر شمع جونیجو نے فیصل واوڈا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت نہ صرف نا اہل اور نکمی ہے بلکہ بزدل بھی ہے، تنقید کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک تھپڑ کھانے کے بعد دوسرا گال آگے کرنے والے لوگ ہیں۔

صابر شاکر لکھتے ہیں کہ ’ سب کچھ لُٹ گیا، واوڈا مایوس ہو گئے‘۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ جنہوں نے ووٹ دے کر فیصل واوڈا کو سینیٹر بنایا وہ ان کو نااہل ناکما بول رہے ہیں۔ ایسی ذلالت سے بہتر تھا ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیاست ترک کردیتی۔

خیال رہے حکومت نے آئینی ترامیم نل مؤخر کردیا ہے، بل دس سے بارہ دن بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مجوزہ آئینی پیکج کے مطابق حکومت سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ججوں میں سے چیف جسٹس لگائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا انتخاب 3سینیئر ججوں کے پینل میں سے ہوگا۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے تحت آئینی ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت قائم کی جائے گی۔ آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور ججوں کی تقرری جوڈیشل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک کیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 63 اے میں بھی ترمیم کی جائے گی، منحرف ارکان کے ووٹ کی شق بھی مجوزہ ترامیم کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل ہے، بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور