الیکشن کمیشن: جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لیے 60 روز کا وقت مانگ لیا، فیصلہ محفوظ

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ اگر انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے جاتے تو ایسی صورت میں انتخابی نشان واپس لینے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کرلیا

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے جمعیت علما اسلام کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ڈی جی پولیٹیکل ونگ نے کہاکہ جے یو آئی کے عہدیداروں کی مدت 5 سال ہے، جو 7 جولائی 2024 کو پوری ہوچکی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ہمارے لوکل سطح کے انتخابات ہوچکے، اس وقت صوبائی الیکشن ہورہے ہیں، اس لیے ہمیں کچھ وقت دیا جائے تاکہ یہ عمل مکمل کرسکیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ آپ کو کتنی مہلت چاہیے، جس پر وکیل نے کہاکہ 60 روز دے دیں، جس پر سکندر سلطان راجا نے کہاکہ یہ تو بہت ٹائم ہے۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے حکام نے کہاکہ جے یو آئی کے جواب کے مطابق 29 ستمبر کو ان کا وفاق کا الیکشن ہے، اس لیے جمعیت علما اسلام کو اس کے 7 روز بھی دستاویزات جمع کرا دینی چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں 2اکتوبر تک انٹرا پارٹی الیکشن کامعاملہ بھی حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر خان

جے یو آئی کے وکیل نے دلائل دیے کہ اس وقت آئینی ترامیم کا معاملہ چل رہا ہے، جس پر چیف الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ اس کا پارٹی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، ٹائم دینے کا جو معاملہ ہے یہ ہم دیکھ لیتے ہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ