’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں قائم ایک نجی اسپتال میں مبینہ طور پر خاتون کو زچگی کے آپریشن کے لیے لے جایا گیا اور آپریشن بھی کردیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق آپریشن کے بعد اسپتال انتظامیہ نے مٹھائی بھی طلب کی تاہم جب بچے کے بارے میں پوچھا گیا تو مبینہ طور پر بتایا گیا کہ خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں۔

واقعے پر خاتون کے شوہر اور دیگر ورثا نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ شوہر نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آپریشن سے قبل حمل اور بچے کی موجودگی سے متعلق بتایا گیا تھا تاہم آپریشن کے بعد بچے کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا جا رہا۔

واقعے نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں جبکہ اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام سے فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’محفوظ ترین جگہ بھی حفاظت نہ کرسکی’، پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات بھی سراپا احتجاج

سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بعض صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں نومولود کو فروخت تو نہیں کردیا گیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سحر خان نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’روز صبح اٹھتے ہی کوئی خیر کی خبر نہیں ملتی، پتا نہیں ہم جا کہاں رہے ہیں‘۔

دوسری جانب متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ