پیجر حملوں جیسے بہت سے حربے ہیں جو آئندہ استعمال ہوں گے، اسرائیل کی ڈھٹائی

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان میں حزب اللہ کے ارکان کے پیجرز میں جان لیوا دھماکے کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے ایسی مزید تکنیک استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان ایک بار پھر ڈیوائسز دھماکوں سے گونج اٹھا، 14 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

یاد رہے کہ پیجرز دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 11 افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد بدھ کو پھر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بار پھر دھماکے سنے گئے۔

حزب اللہ کے کئی اراکین اس وقت زخمی ہوئے جب ان ہی کے زیراستعمال پیجر ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے۔

لبنان کے سرکاری میڈیا نے دھماکوں میں 9 افراد کے جاں بحق 300 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیے: لبنان میں حزب اللہ کے ہزاروں پیجرز کیسے پھٹے؟

حزب اللہ نے لبنان میں ہوئے پیجر دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا لیکن اسرائیل یا اس کی فوج کی جانب سے ان دھماکوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا بیان بھی سامنے آچکا ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان میں پیجرز کے حیران کن دھماکوں پر نئی بحث چھڑ گئی

اس ضمن میں اسرائیل کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہیرزی حلوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس بہت صلاحیتیں ہیں جو اس نےابھی فعال نہیں کیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کا پلان مرحلہ وار ہے اور ہر مرحلے پر حزب اللہ بڑی کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

پیجر کیا ہیں؟

پیجرز چھوٹے مواصلاتی آلات ہیں جو موبائل فون کے وسیع ہونے سے پہلے عام طور پر استعمال ہوتے تھے۔ یہ ڈیوائسز صارف کے لیے ایک مختصر ٹیکسٹ میسج دکھاتی ہیں جو ایک سینٹرل آپریٹر کے ذریعے ٹیلی فون کے ذریعے بھیجی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لبنان: پیجر حملوں میں زخمی ایرانی سفیر آنکھ سے محروم، اب حالت کیسی ہے؟

موبائل فون کے برعکس پیجرز ریڈیو لہروں پر کام کرتے ہیں۔ آپریٹر ریڈیو فریکوئنسی کے ذریعے پیغام بھیجتا ہے جوکہ انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی ڈیوائسز سے منفرد ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp