راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو آئندہ ماہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستانی فلم کی ریاست مہاراشٹرا میں نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، راج ٹھاکرے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ فن کی سرحد نہیں ہوتی لیکن یہ معاملہ ان فلموں کے لیے بالکل مختلف ہے جن میں پاکستان اداکاروں کو دکھایا جارہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز ہورہی ہے؟

راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کی فلموں کو بھارت میں کیوں نمائش کی اجازت دی جارہی ہے، ایم این ایس کسی بھی حالت میں مہاراشٹرا میں اس فلم کی اجازت نہیں دے گی۔

راج ٹھاکرے نے سینیما گھروں کے مالکان کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے اپنے سینماؤں میں اس فلم کی نمائش کی تو انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ماضی میں جب ایسے (پاکستانی فلموں کی نمائش کے) واقعات ہوئے تو ایم این ایس نے اس سلسلے میں کیا اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مولا جٹ‘‘ کا گنڈاسا 50 ہزار ڈالر میں نیلام’’

انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست مہاراشٹرا ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں پاکستانی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرے۔ انہوں نے کہا، ’نوراتری کا تہوار اسی وقت شروع ہو گا جب یہ فلم ریلیز ہو گی۔ میں نہیں چاہتا کہ مہاراشٹر میں کوئی تنازع ہو اور ریاست کے وزیراعلٰی، وزیر داخلہ اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کی بھی یہ خواہش نہیں ہو گی۔‘

یاد رہے کہ  2022 میں جب دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز ہونے جا رہی تھی تو اس وقت بھی ایم این ایس کے رہنما امے کھوپکر نے دھمکی دی تھی کہ وہ پاکستانی فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اعلان کیا تھا کہ فلم 2 اکتوبر 2024 سے بھارتی سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟