مصحف الکویت ایپ کا اجرا، قرآن مجید کی جدید خصوصیات کی حامل اشاعت   

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کویت کی عام نگران اتھارٹی برائے طباعت و اشاعت قرآن کریم اور سنت نبوی وعلوم نے ’مصحف الکویت‘ کے نام سے ایک نئی ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے، جو قرآن مجید اور سنت نبوی کی اشاعت کے لیے ایک جدید ترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

’مصحف الکویت‘ ایپ کا اجرا گزشتہ روز عمل میں لایا گیا، جس میں بڑی خطاطی کے ساتھ دستیاب قرآن مجید کا نسخہ خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد اور کم نظر والوں کے لیے قرآن مجید کا مطالعہ آسان بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحفے میں ملنے والے قرآن نے آسٹریلوی پادری کی زندگی کیسے بدلی؟

نگران اتھارٹی برائے طباعت و اشاعت قرآن کریم اور سنت نبوی وعلوم کے ترجمان مبارک الحیان کے مطابق مذکورہ ایپلیکیشن میں تحقیق کے لیے آسان طریقے اور حوالہ جات کے لیے نشانیاں فراہم کی گئی ہیں، جبکہ رات کے وقت پڑھنے کے لیے اسکرین کی ترتیب بھی شامل ہے۔

’ایپ انٹرنیٹ کے بغیر کام کرتی ہے اور کسی قسم کے اشتہارات سے پاک ہے، جو صارفین کو سکون اور خشوع کے ساتھ قرآن مجید پڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔‘

مزید پڑھیں:اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال سینٹورس میں قرآن کے قدیمی نسخوں کی نمائش

مبارک الحیان نے بتایا کہ اس ایپ کا مقصد قرآن کریم کی اشاعت اور اس کی تعلیمات کو عام کرنا ہے، ساتھ ہی سنت نبوی کی نشر و اشاعت اور اسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے، اتھارٹی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے قرآن اور سنت کی ثقافت کو فروغ دینے پر کام کر رہی ہے۔

ترجمان برائے اتھارٹی کے مطابق قرآن مجید کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں، تاکہ اسے آسانی سے موزوں پلیٹ فارمز پر عوام الناس کے لیے اس کی ہمہ وقت دستیابی ممکن بنائی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ