پاکستان کی تاریخ میں شریمپ (جھینگے) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ تیار

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شریف آج مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلایارں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کریں گی۔ محکمہ فشریز پنجاب کے زیر اہتمام شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ 2ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کیا گیا۔

جھلایارں شمالی شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار اکتوبر میں تیار ہوجائے گی، 100 ایکڑ پر شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے جھینگوں کی 100 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں: سولر پینل فنانسنگ اسکیم کو آسان تر بنایا جائے، مریم نواز کے احکامات

شریمپ فارم سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر نگرانی پنجاب میں شریمپ ایکوا کلچر ایریا 2ہزار ایکڑ تک بڑھانے کے ہدف پر کام شروع کیا گیا ہے۔

پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر کو 4ہزار750 ایکڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، شریمپ فارمنگ کے فروغ سے 50 ملین ڈالر تک سالانہ ایکسپورٹ اور 10سال میں 150 ملین ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مفت ادویات کی فراہمی، ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کا فیصلہ

پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر پراجیکٹ کے تحت 600فارمرز کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی، اس پراجیکٹ میں پنجاب کے پہلے ایکوا کلچر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹرکا قیام بھی شامل ہے۔

واضح رہے شریمپ فارمنگ کے لیے اور کاشتکاری کے لیے غیر موزوں اور بنجر زمین استعمال میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے