ورلڈ یوتھ باکسنگ: عثمان وزیر کے 2 گھونسے، بھارتی حریف مقابلہ شروع ہوتے ہی ڈھیر

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ میں اپنے بھارتی حریف تھلک سیلوام کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنکاک: عثمان وزیر 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ناقابل شکست

مقابلہ شروع ہوئے ابھی ایک منٹ 5 سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ عثمان وزیر نے اپنے حریف کو چت کردیا۔ ان کے 2 مکے کچھ ایسے جاندار نکلے کہ تھلک اسے سہہ نہیں سکے اور ناک آؤٹ ہوگئے۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں عثمان کا پہلا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے اور پھر ابھی حریف کی سانسیں بحال ہی ہوئی تھیں کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جوتھلک بالکل بھی نہ سہہ سکے۔

مزید پڑھیے: سلیپ فائٹنگ: چہرے پر تھپڑوں کی بوچھاڑ والا جان لیوا کھیل

ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔ اس طرح مقابلہ صرف ایک منٹ 5 سیکنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔

عثمان کی 14ویں کامیابی

عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے۔

انہوں نے بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp