لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکریٹری دفاع تعینات کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر بلوچ سیکریٹری دفاع مقرر
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال،3 ماہ کے لیے کی گئی ہے اور وہ یکم اکتوبر 2024 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکریٹری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد فرہاد بازیابی کیس میں سیکریٹری دفاع اور داخلہ منگل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم
یاد رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر بلوچ کو سیکریٹری دفاع تھے، جنہیں رواں سال مارچ میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔