ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ٹول پلازوں پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

این ایچ اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹول پلازوں پر ٹول ٹیکس میں نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر ویز، نیشنل ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ، اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

اسلام آباد تا پشاور موٹر وے پر کار کا ٹول ٹیکس 350 سے بڑھا کر 460 روپے جبکہ اسلام آباد تا پشاور موٹر وے ویگن کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 720 روپے مقرر کیا گیا ہے، اسلام آباد سے پشاور موٹروے بس کا ٹول ٹیکس 1 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 ہزار 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد تا پشاور موٹروے ٹرک کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 500 سے بڑھا کر ایک ہزار 950 روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور عبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان ایم 4 پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر وی آئی پیز کو حاصل ٹول ٹیکس استثنٰی ختم کیا جائے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

ملتان سکھر ایم 5، ڈی آئی خان ہکلہ ایم 14، مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے، نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا، ویگن کا ٹول ٹیکس 90، بس کا 170 روپے مقرر کیا گیا ہے، نیشنل ہائی ویز پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 210 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز پر آرٹیکولیٹڈ ٹرک کا ٹول ٹیکس 460 روپے جبکہ این ایچ ای کوہاٹ ٹنل این 55، اسلام آباد، مری کوہالہ ہائی وے این 75 پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹول ٹیکس مانگنے پر کیشیئر کو گولیاں مارنے والا کار سوار روپوش

میانوالی تا مظفر گڑھ این 135 پر میانوالی اور خانسر ٹول پلازوں پر ٹیکس بڑھا دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم