معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اتوار 29 ستمبر کو پورے ملک میں شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے اور مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی سے رابطہ نہیں ہوا، اگلے سال تک 3 ڈسکوز کی نجکاری ہوجائے گی، وزیر توانائی

جماعت اسلامی کل ملک بھر میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی کرے گی۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی میں دھرنا سے خطاب کریں گے۔ کراچی میں 12 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے سے نائب امیر میاں اسلم خطاب کریں گے۔نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیر صوبہ وسطی پنجاب جاوید قصوری اور امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ بیکھے وال موڑ لاہور پر ہونے والے دھرنے سے خطاب کریں گے۔

امیر صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم گجرات میں ہونے والے دھرنے سے خطاب کریں گے، ملتان گھنٹہ گھر چوک میں ہونے والے دھرنا سے امیر صوبہ جنوبی پنجاب راؤ ظفر و دیگر مقامی قیادت خطاب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنے کا اعلان

امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی عمر کوٹ جب کہ قیم صوبہ کاشف سعید شیخ لاڑکانہ میں ہونے والے دھرنے اور مظاہرے سے خطاب کریں گے۔ حیدرآباد، گھوٹکی، نواب شاہ، ٹھٹہ، کندھ کوٹ، سکرنڈ، بدین میں مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، شیخوپورہ، بہاولپور، ڈی جی خان، تونسہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کی شاہراہوں پر دھرنے ہوں گے۔

بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں امیر جماعت اسلامی عبدالحق ہاشمی، جب کہ گوادر میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ خطاب کریں گے۔

امیر صوبہ کے پی پروفیسر محمد ابراہیم بنوں میں جب کہ قیم صوبہ مردان میں بڑے دھرنوں سے خطاب کریں گے۔ پشاور ہشت نگری پر دھرنا دیا جائے گا جس سے جماعت اسلامی کی قیادت خطاب کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟