لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنے کا اعلان

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر غیر معینہ مدت تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوادر سی پیک کے ماتھے کا جھومر ہے لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی محروم ہے، 20 سال تک ہمیں دھوکا دیا گیا، گوادر کے تمام وسائل باہرخرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سیو غزہ‘ مارچ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ گوادر میں بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے لیکن نوٹس لینے والا کوئی نہیں، 200 سے 250 ارب روپے کی مچھلی ٹرالر کے ذریعے چوری کی جاتی ہے، بلوچستان مسائل سے دوچار ہے،حکومت نے بارڈر بند کرکے بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان جل رہا اور یہاں کے عوام سڑکوں پر مر رہے ہیں۔ ’ گوادر کا حقیقی نمائندہ ہوں فارم 47 کی پیداوار نہیں، اپنی قوم کا نمائندہ ہوں کسی سے بھیک مانگ پر ایم پی اے منتخب نہیں ہوا۔‘

یہ بھی پڑھیں: مولانا ہدایت الرحمان کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم ہوتا نہیں لیکن محکمہ صحت اور تعلیم میں مداخلت ضرور ہوسکتی ہے، کسی کو اجازت نہیں کہ وہ گوادرمیں خواتین کے تعلیمی اداروں میں مداخلت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 ستمبر کو کوسٹل ہائی وے پرغیر معینہ مدت تک دھرنا ہوگا، وزیراعظم نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر جماعت اسلامی کو چھوڑ کر سب کو دعوت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار