علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ علی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دن بھر اپنا بھرپوراحتجاج ریکارڈ کرایا، وزیراعلیٰ ایک بار پھراٹک پارجاکرپنجاب کی سرزمین پراحتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج میں ساتھ نہ دینے پر پی ٹی آئی کارکنان علی امین گنڈاپور کیخلاف پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے موٹروے پر تمام رکاوٹیں عبور کرکے کارکنوں کے ساتھ احتجاج کیا، وزیراعلیٰ نے 5 گھنٹے  پوری پنجاب اوروفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز بند

بیرسٹر سیف نے کہا کہ احتجاج کا وقت ختم ہونے پر وزیراعلیٰ واپس روانہ ہوئے ہیں، راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی احتجاج کا وقت ختم ہوا تو وہ واپس پشاور کی جانب لوٹ گئے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر اگلے ہفتے پھر احتجاج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘