پنجگور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کا سفاکانہ قتل

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاکانہ قتل میں ملوث دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

پنجگور پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشگردوں نے فائرنگ کر کے 7 افراد کو قتل کر دیا ہے، یہ واقعہ پنجگور کے علاقے خداآبادان میں پیش آیا جہاں ایک مکان میں مزدور رہائش پذیر تھے۔

پولیس کے مطابق رات کے تقریباً ساڑھے 9 بجے دہشگردوں نے مکان میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں پنجگور سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ملتان ڈویژن کے شجاع آباد علاقے سے ہے، جن کی شناخت ساجد، فیاض، خالد، شفیق، افتخار احمد، سلمان، اللہ وسایا اورمحمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ایک شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) پنجگور فاضل بخاری نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قتل ہونے والے مزدور پنجگور میں تعمیراتی کام سے منسلک تھے۔ تاہم واقع کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

 دوسری جانب وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے۔ آج پھر بلوچستان کی دھرتی پر بے گناہ لوگوں کا لہو گرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں۔ دہشتگرد بے گناہوں کے قتل کا حساب دنیا و آخرت دونوں میں دیں گے۔ بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد کب تک بلوں میں چھپیں گے ، ان سے بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا چن چن کر حساب لیا جائے گا۔

ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں ملتان کے  علاقے شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کےمستحق نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے