حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  1 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کووزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  1 روپے 3 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی منظور کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق پیر کی شب رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس  سے قبل 15 ستمبر 2024 کو حکومت نے  پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جب کہ ڈیزل 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 12 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

پیر 30 ستمبر 2024 کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اعلان کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 246 روپے 2 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 63 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے  9 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یکم جون 2024 سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام تک براہ راست فائدہ پہنچانا ہے۔

دوسری جانب اس وقت حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پرتقریباً 76 روپے فی لیٹرٹیکس وصول کررہی ہے۔ اگرچہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے لیکن حکومت ان دونوں پیٹرولیم مصنوعات پر60 روپے فی لیٹرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی وصول کررہی ہے جس کا عام طور پربرائے راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp