یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد معمولی اضافہ ہوا ہے۔ خام تیل کی قیمت گزشتہ سال اکتوبر میں 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جانے کے بعد اب کم ہو رہی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 10 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

رواں ماہ خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح سے بھی نیچے آ چکی تھی اور خام تیل کی قیمت 69.50 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی جو کہ پھر سے معمولی اضافے کے بعد اب 71.42 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ سال ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا اس دوران انٹربینک میں ڈالر 307 روپے سے کم ہو کر گزشتہ سال 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہوگیا تھا۔

رواں برس کے آغاز سے ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جو 289 روپے سے کم ہو کر اس وقت 278 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ اس وقت ڈالر کی قیمت 277.32 روپے ہے۔

مزید پڑھیے: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینا شروع کردیا

حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ماہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی تھی اور حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔

اب خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے باعث ہو سکتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی ایک سے 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو یا قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔

معاشی تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت میں کمی ممکن نہیں ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 30 ستمبر کی شب کرے گی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت پیٹرولیم مصنوعات یعنی کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت سے کوئی بھی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا البتہ پیٹرول اور ڈیزل سے فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی جبکہ مٹی کے تیل سے 5 پیسے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی