’ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیوں کی جاتی ہیں‘ اسما عباس کی وائرل ویڈیو پر صارفین برہم

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ و سینئر اداکارہ اسما عباس کی بھارتی گانے ’کانٹا لگا‘ پر ڈانس کرتے  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اسما عباس کے ساتھ چند خواتین کو بھی بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جو بھارتی گانے پر گنگنا رہی ہیں اور صوفے پر بیٹھے بیٹھے ڈانس بھی کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیوں کی گئی۔ جبکہ کئی صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا ان کا کہنا تھا موجودہ حالات میں پاکستان میں کوئی تو خوش ہے لیکن ساتھ ہی سوال کیا کہ آخر ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیوں کی جاتی ہیں۔

چند صارفین کو اسما عباس کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا۔ انہوں نے  ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پھر کہتے ہیں کہ زلزلے کیوں آ رہے ہیں۔

محمد اقدس لکھتے ہیں کہ خواتین کی عمریں دیکھیں اور ان کے کام دیکھیں کہ یہ کیا کر رہی ہیں۔

جہاں کئی صارفین اداکارہ پر تنقید کرتے نظر آئے، وہیں ایک صارف نے کہا کہ ہر کوئی اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ انجوائے کرتا ہے، اس میں غلط کیا ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ اخلاقی طور پر ہم انتہائی نیچے گرچکے ہیں، ہوسکتا ہے یہ کوئی شادی بیاہ کی تقریب ہو۔ اگر ٹینشن کے ماحول والے ملک میں چند لوگ خوشی کا اظہار کررہے ہیں تو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اگر وڈیو بنا کر اپلوڈ بھی کردی گئی تو کیا گناہ کردیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو جینے دیں۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی ہے، انہیں جینے دیں۔ اگر ان کے پاس وسائل ہیں تو وہ کیوں نا خوش رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں