نادرا خدمات آن لائن حاصل کرنے والے شہریوں کے خلاف جعلسازوں کا نیا حربہ

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جعلسازوں نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کو جھانسہ دینے کے لیے نیا سوانگ رچا لیا۔

نادرا کے مطابق نادرا نے شہریوں کو سوشل میڈیا پر نادرا سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئے ویب پیجز اور ویب سائٹس کے ذریعے دھوکا دیا جا رہا ہے جس سے انہیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن دھوکا دہی کے خاتمے کے لیے ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت

ترجمان نادرا کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتھارٹی سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئے جعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریس سے بھیجی جانے والی ای میلز اور میسجز کے ذریعے جعلی عناصر جعلسازی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

نادرا ترجمان نے کہا کہ یہ عناصر شہریوں کو نادرا سے متعلق خدمات میں معاونت کا جھانسہ دے کر ان کی شناختی معلومات اور فنگرپرنٹس حاصل کر لیتے ہیں اور ان کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

بچاؤ کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ شناختی دستاویزات کے لیے نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کر کے اپنا قیمتی وقت اور رقم بچائیں اور حساس معلومات کا تحفظ بھی یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیے: ’شہری اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں نہ کروائیں‘، نادرا نے ایسا کیوں کہا؟

ترجمان نے مزید بتایا کہ نادرا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر جعلسازوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے لہذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ان عناصر کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا