عمران خان کو قائد اعظم سے زیادہ مقبول کہنے والے اینکر پرسن کا معاملہ کمیٹی کے سپرد

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن شیخ روحیل اصغر سینئر اینکرپرسن اوریا مقبول جان پر برس پڑے کہا اوریا مقبول جان کی جرات کیسے ہوئی کہ اس نے قائداعظم سے زیادہ عمران خان کو مقبول قرار دیا۔

شیخ روحیل اصغر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ اوریا مقبول جان کو کڑی سزا دی جائے کہ دوبارہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف نے کہا ’یہ قابل مذمت ہے معاملہ قائمہ کمیٹی استحقاق کو بھیجتا ہوں‘۔

اس موقع پر جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہا ’اس مذمت اور کارروائی میں اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ کو بھی شامل کریں۔ ہدایت اللہ نے سینیٹ میں آویزاں قائداعظم کی تصویر کی طرف ایسی غلط بات منسوب کی تھی جسے بیان کرنا بھی توہین ہے۔

اس پر راجا پرویز اشرف نے کہا ’وہ معاملہ سینیٹ میں پیش آیا تھا اس کے معاملے کو وہیں رہنے دیں۔ اسپیکر نے اے این پی سینیٹر کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجنے سے انکار کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘