فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچنے ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اب آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے پرامن طریقے سے اسلام آباد پہنچ کر ثابت کیاکہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچ گئے، گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم پر گولیاں برسائی گئیں، لیکن ہم انتشار نہیں پھیلانا چاہتے، آئندہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کچھ دیر قبل اسلام آباد پہنچے اور خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچنے جہاں ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ سرکاری ذرائع وزیراعلیٰ کی گرفتاری کی تردید کررہے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے کل ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم راستوں کی بندش کے باعث علی امین گنڈاپور کا قافلہ آج سہ پہر اسلام آباد پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج، سلمان اکرم راجا سمیت متعدد کارکنان گرفتار

اس کے علاوہ پی ٹی آئی آج لاہور میں بھی احتجاج کررہی ہے، پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم مینار پاکستان پر عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے، تاہم انتظامیہ نے راستے بند کررکھے ہیں اور صوبے میں فوج و رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز