رینجرز نے علی امین گنڈاپور کے بیڈروم کا دروازہ توڑ دیا، بیرسٹر گوہر کے حکام سے مذاکرات کے بعد روانہ

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اس وقت خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں جہاں ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے وزیراعلیٰ کے بیڈ روم کا دروازہ توڑ کر ان کو محصور کرلیا ہے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  حکام سے مذاکرات کے بعد روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے، علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج سہ پہر اسلام آباد پہنچے اور پھر خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے جہاں ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ سرکاری ذرائع وزیراعلیٰ کی گرفتاری کی تردید کررہے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے کل ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم راستوں کی بندش کے باعث علی امین گنڈاپور کا قافلہ آج سہ پہر اسلام آباد پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچ گئے، گرفتاری سے متعلق متضاد اطلاعات

اس کے علاوہ پی ٹی آئی آج لاہور میں بھی احتجاج کررہی ہے، پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم مینار پاکستان پر عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے، تاہم انتظامیہ نے راستے بند کررکھے ہیں اور صوبے میں فوج و رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ