خیبرپختونخوا: جیل سپرنٹنڈنٹ کی قیدی لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں واقع سب جیل سپرنٹنڈنٹ نے چوری کے الزام میں قید 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے ضلع بٹگرام کے تھانہ سٹی میں مذکورہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

’سپرنٹنڈنٹ سب جیل نے آفس میں زیادتی کا نشانہ بنایا‘

تھانہ سٹی میں درج مقدمے کے مطابق، واقعہ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو پیش آیا، لڑکی کی شکایت پر واقعہ کے اگلے روز ہی جیل آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ بھکاری بچوں کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار گرفتار

ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ سب جیل سپرنٹنڈنٹ نے آفس بلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ لڑکی یکم اکتوبر کو چوری کے کیس میں جیل آئی تھی اور اگلے ہی روز اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آگیا۔

سپرنٹنڈنٹ سب جیل معطل، انکوئری شروع

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہی نوجوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا نے معطلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق، متعلقہ آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس یا سرکاری افسر پر ریپ کا الزام ثابت ہوجائے تو کیا کارروائی ہوتی ہے؟

محکمہ جیل خانہ جات کے حکام نے وی نیوز کو بتایا کہ مبینہ طور پر ریپ کرنے والے آفیسر نے عدالت سے ضمانت قبل از وقت گرفتاری حاصل کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی طور پر زیادتی کے شواہد ملے ہیں، تاہم حتمی میڈیکل رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

لڑکی کے خلاف باپ نے چوری کی شکایت کی تھی

پولیس مطابق، متاثرہ لڑکی چوری کے الزام میں یکم اکتوبر کو جیل آئی تھی، ملزمہ کے خلاف اس کے والد نے گھر سے سونا، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چوری کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ملزمہ کو زیادتی کے واقعہ کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی