ڈی چوک احتجاج، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مزید 5 مقدمات درج

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف مزید 5 مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے پر عمران خان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی 2 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

تھانہ ترنول میں درج کیے گئے مقدمے میں عمران خان، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل، علی امین گنڈاپور سمیت 34 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 350 نامعلوم افراد کو بھی اسی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے اور دہشتگردی سمیت 13 دفعات عائد کی گئی ہیں۔

تھانہ کراچی کمپنی میں 8 سنگین دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمے میں عمران خان، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مقدمے میں اعظم سواتی اور خالد خورشید پر مالی معاونت کا الزام ہے، مقدمے میں 20 دیگر افراد سمیت 250 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

تھانہ رمنا میں میں درج کیے گئے مقدمے میں عمران خان سمیت 50 نامعلوم افراد نامزد ہیں، جبکہ تھانہ گولڑہ میں عمران خان سمیت 32 نامزد افراد اور 200 نامعلوم افراد پر مقدمہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تھانہ آئی نائن میں درج کیے گئے مقدمے میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کو نامزد کیا گیا ہے، اس مقدمے میں 10 سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’کارکنوں کو تشدد پر اکسایا گیا‘، عمران خان اور 14 رہنماؤں پر اغوا، ڈکیتی اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج

مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور پی ٹی آئی رہنما ملک عامر سمیت 19 افراد نامزد ہیں، جبکہ 300 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں