پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاج کی کال دے دی۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم ملک میں عوام کی حاکمیت کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کا ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان

انہوں نے احتجاج کے شیڈول کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کیا جائے گا، اس کے علاوہ 12 اکتوبر کو سرگودھا میں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، جبکہ 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام مظاہرے کیے جائیں گے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اسلام آباد کے لیے احتجاج کی کال دے گی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات منظرعام پر آگئے

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ 5 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں پہنچا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp