علی امین گنڈاپور کا ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی حکومت کو وارننگ دی کہ آئی جی کو عہدے سے ہٹایا جائے ورنہ میں اسلام آباد پر دھاوا بولوں گا۔

یہ بھی پڑھیں فوج سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ نے کہاکہ جو بھی عمران خان سے منافقت کرے اللہ اسے اور اس کے خاندان کو غرق کرے، قوم کسی کی باتوں میں نہ آئے، ہمارے کارکنوں کے جذبے سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب میں کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا اور نہ جیب میں پیسے۔ ’واپسی پر جب میں ایک ڈی پی او کے گھر گیا تو اس نے کہاکہ سر! میرا نام نہیں لینا میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میری نوکری چلی جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں یہ سازشی تھیوری ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کسی کے ساتھ ڈیل کی، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم سے ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ