’ایکس‘ نے پیمنٹ دینے کا نظام بدل دیا، اب پیسے کن کو ملیں گے؟

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) نے اپنے پلیٹ فارم پر کام کرنے والے مواد تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کے ایک نئے اور بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ’کریئیٹر ریونیو شیئرنگ‘ پروگرام کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہے، جس کے تحت تخلیق کاروں کو پہلے سے زیادہ معاوضہ ملے گا۔

کیا تبدیلی کی گئی ہے؟

’ایکس‘ کے مطابق اب تخلیق کاروں کو ان کی پوسٹس پر موجود اشتہارات کی بنیاد پر نہیں، بلکہ پریمیئم صارفین کی طرف سے ہونے والے براہِ راست انگیجمنٹ (یعنی لائکس، ری پوسٹس، ریپلائز، وغیرہ) پر ادائیگی کی جائے گی۔

اس سے قبل تخلیق کاروں کی آمدنی کا انحصار ان کی پوسٹس کے نیچے آنے والے اشتہارات پر ہوتا تھا، مگر اب پلیٹ فارم نے اسے ’زیادہ مؤثر اور منصفانہ ماڈل‘ قرار دیتے ہوئے بدل دیا ہے۔

ایلون مسک کی سربراہی میں ’ایکس‘ نے گزشتہ برسوں میں کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن میں ویریفکیشن کے نئے طریقے، پریمیئم سبسکرپشنز اور اشتہارات کی نوعیت میں تبدیلی شامل ہے۔

کریئیٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام کا آغاز 2023 میں ہوا تھا تاکہ پلیٹ فارم پر اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کرنے والوں کو مالی طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔

تخلیق کاروں کے لیے اس کا مطلب کیا ہے؟

نئے ماڈل کے تحت اب مواد بنانے والے ان صارفین کو بہتر ادائیگی کی جائے گی جن کا مواد ’ایکس‘ کے پریمیئم صارفین میں زیادہ مقبول ہے۔

یہ تبدیلی تخلیق کاروں کو معیاری اور متاثر کن مواد تخلیق کرنے کی جانب مائل کرے گی، اور پلیٹ فارم پر موجود معیاری مواد کی سطح کو مزید بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب اس پلیٹ فارم کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کا عمل تیز کیا جارہا ہے۔

ایلون مسک نے ایکس کو 2024 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز سے بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

ویڈیو

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں