آرمی چیف کی سعودی تجارتی وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری و تجارتی وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان

آرمی چیف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں اور ایک بڑے سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سعودی وفد کے دورے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر