پنجاب میں مچھر کے وار جاری، ڈینگی کے مزید 149مریض رپورٹ

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب میں مچھر کے وار جاری ہیں اور پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی سے 134 ڈینگی بخار کے مریض سامنے آئے، لاہور سے 2 بہاولپور سے 3، شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد سمیت 10 اضلاع سے 1، 1 ڈینگی بخار کے کیس سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈینگی سے جلد صحتیابی کے لیے کو ن سی غذائیں اکسیر؟

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 روز کے دوران 997 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال صوبے میں اب تک ڈینگی کے3285 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت نے انسدادِ ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp