خاتون کو موٹر سائیکل پر لفٹ دینے سے پہلے سوچ لیں، ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے؟

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عموماً ایسا ہوتے دیکھا گیا ہے کہ مرد موٹر سائیکل پر لفٹ مانگتے بھی ہیں انہیں لفٹ دے بھی دی جاتی ہے لیکن خواتین کو کبھی لفٹ مانگتے دیکھا گیا نا وہ کبھی مانگتی ہیں۔ انتہائی سنگین صورتحال درپیش نا ہو لیکن وقت بدل رہا ہے اور لوگوں میں بھی بدلاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی اور موٹر سائکل سوار نے لفٹ تو دے دی لیکن لفٹ لینے والی خاتون کے بیک میں 2 موٹر سائکلوں پر 3 سوار تیار کھڑے تھے جنہوں نے موٹر سائیکل کا تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی واردات کر ڈالی۔

مزید پڑھیں:کراچی بم دھماکا: تفتیش کاروں کے ہاتھ اہم ویڈیو لگ گئی

واقعہ کے بعد شہری نے مقدمہ اندراج کے لیے عوامی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ کورنگی میں واقع سنگر چورنگی پر خاتون نے روک کر لفٹ مانگی، نقاب پوش مسلح ملزمہ کے بیک اپ پر 2 موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان تھے، کورنگی نمبر 5 ماڈل پارک کے پاس ملزمہ کو موٹرسائیکل سے اترنے کا کہا، ملزمہ موٹر سائیکل سے اتری اور ہینڈ بیگ سے اسلحہ نکال کر میرے سینے پر رکھ لیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق ملزمہ نے نقدی رقم اور موبائل فون لوٹا اور موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئی، اس حوالے سے عدالت میں ایک درخواست دے دی ہے امید ہے کہ میری رقم اور موبائل فون مل جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘