15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر عمران خان کے ساتھ ان کی بہن، ڈاکٹرز یا پارٹی قائدین کی ملاقات نہ کرائی گئی تو کل اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ’بیماری کو بہانا سمجھا گیا‘، شیر افضل مروت نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر خاموشی توڑ دی

اجلاس میں کل 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی، اور اس مقصد کے لیے پارٹی قائدین اور منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔

دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو ایس سی او اجلاس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج نہیں ہوسکتا، وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

مادورو کی گرفتاری کے بعد کیوبا شدید معاشی و سیاسی بحران کے دہانے پر

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد، بھارتی میڈیا

بھارتی فوج کے ہاتھوں فیلانی خاتون کا قتل، ڈھاکا میں احتجاجی مارچ کا اعلان

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟