پہلے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کیوں ہوئی؟ اداکارہ دانیہ شاہ کے انکشافات

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول ڈرامے ’حبس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دانیہ انور نے اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے کسی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی اور طلاق پر کھل کر بات کی، طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طلاق ان کے لیے مشکل تھی، لوگ کہتے ہیں طلاق لے لو یہ آسان ہے لیکن یہ مشکل عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے ساتھ اجنبی لڑکا کون؟ حکیم شہزاد نے سب بتا دیا

دانیہ انور کا کہنا تھا کہ شروع میں انہوں نے گھر والوں کو نہیں بتایا کہ وہ طلاق لے رہی ہیں لیکن جب انہیں اس بات کا پتہ چلا تو انہوں نے پوری طرح سپورٹ کیا ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کسی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

سابق شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے منشیات لینا شروع کر دی تھیں، وہ جسمانی اور جذباتی طور پر بد سلوکی والی شادی تھی، دانیہ شاہ کے مطابق انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی میں بہت تکلیف اٹھائی کیونکہ پہلا شوہر کماتا بھی نہیں تھا اور جب پیسوں کو ضرورت ہوتی وہ مار پیٹ شروع کر دیتا تھا۔

خیال رہے کہ دانیہ انور نے 2015 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اس وقت تک وہ ’ھیر، کہاں تم چلے گئے، دھانی، فتور، فالتو لڑکی، رسم دنیا، خلش، بیچاری نادیہ، میرا مان رکھنا، بدنصیب، ادھوری کہانی اور حبس‘ سمیت ڈیڑھ درجن ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

ان کے ڈرامے ’حبس‘ کو ان کے باقی تمام ڈراموں کے مقابلے زیادہ پذیرائی ملی اور ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کی گئیں۔ حال ہی میں، دانیہ انور ریئلٹی شو تماشا سے واپس آئی ہیں جہاں انہیں خوب پذیرائی ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریش راول کو فلم ’دی تاج اسٹوری‘ کا پوسٹر کیوں ہٹانا پڑا؟

گوگل کا نوجوانوں کے لیے کیریئر اسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار

سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات